آپ اکیلی نہیں ہیں.
ہم یہاں آپکی مدد کے لیے موجود ہیں۔
شیلڈ آف اتھیناء خاندانی تشدد کے شکار افراد کے لیے ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ ہم خواتین اور ان کے بچوں کو ہنگامی پناہ گاہ اور پیشہ ورانہ خدمات پیش کرتے ہیں۔
ہمارا ادارہ خواتین کی ثقافتی،مذہبی اور لسانی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ان کی مدد کرنے کے لیے نہایت موضوع ہے۔
بدسلوکی سے آزادی ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔
- آپ کی حفاظت کے لیے: اس ویب سائٹ پر فوری ایگزٹ بٹن ہے۔ اگر آپ کو جلدی سے نکلنا ہو تو صفحہ کے اوپری حصے میں سرخ "کوئیک ایگزٹ" بٹن کو دبائیں۔
تبدیلی کی ایجنٹ بنیں
ازدواجی تشدد کے متاثرین کے لیے زندگی کو تبدیل کرنے میں ہماری مدد کریں۔ مل کر ہم ایک بہتر مستقبل بنا سکتے ہیں۔
دل کھول کرعطیہ دیں۔ تمام عطیات ٹیکس میں کٹوتی کے اہل ہیں۔
کیا آپ بدسلوکی کا سامنا کر رہے ہیں؟
یہ رازدارانہ خود تشخیص سوالنامہ آپ کے تعلقات میں بدسلوکی کی علامات کی نشاندہی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
اعدادو شمار کے تناظر میں
حقیقی ڈیٹا جو ہمارے مشن کو آگے بڑھاتا ہے۔
اس سال فراہم کردہ خدمات
شیلٹر کالز موصول ہوئیں
گاہکوں کی تعداد
عوامی شعور
3 میں سے 1 خاتون اپنے سابق ساتھی کے ہاتھوں بدستور شکار بنتی ہے اور اسے محفوظ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
عطیہ کریں۔
آپ کے عطیات ٹیکس سے کٹوتی کے اہل ہیں اور دوسری خواتین اور اس کے بچوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے اور بقا کی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کریں گی۔ ہمارا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔
دل کھول کرعطیہ دیں۔ تمام عطیات ٹیکس میں کٹوتی کے اہل ہیں۔
پناہ گاہ اور وسائل کی فوری بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے
$0
$3,250,000 جمع ہوئے۔
$5,000,000
1991 سے، شیلڈ آف ایتھینا کیوبیک اور اس سے باہر تشدد کی ہزاروں متاثرین کی خدمت کر رہی ہے، اور کمزور خواتین اور بچوں کو شیلٹراور خدمات مہیاء کر رہی ہے۔ شیلڈ آف اتھیناء کمیونٹی میں ایک سرکردہ آرگنائزیشن ہے، میڈیا میں ایک پراثر آواز اور صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی شراکت دار ہے۔
2025 لاوال میں سیکنڈ سٹیپ کے افتتاح کے ساتھ تنظیم کی ترقی میں ایک اورسنگ میل کا اضافہ ہوا۔ ہنگامی پناہ گاہ، ایتھینا ہاؤس، اور مونٹریال اور لاول کے دفاتر کے علاوہ یہ ایتھینا کی خدمت کے چوتھے مقام کی شیلڈ ہوگی۔ اس کا مقصد اکیلی خواتین اور ماؤں کو ان کے بچوں کے ساتھ، ازدواجی تشدد کا شکار، ان کی خود مختاری اور تشدد سے پاک زندگی کی منتقلی میں مدد کرنا ہے۔
یہ جاننے کے لیے آج ہی ہم سے رابطہ کریں کہ آپ کی تنظیم متاثرین کی مدد اور تشدد کے خاتمے کے لیے ہماری کوششوں کو کس طرح سپانسر کر سکتی ہے۔
ہم آپ کے لیے یہاں ہیں۔
سب کا ایک محفوظ اور تشدد سے مبرا زندگی کی جانب سفر منفرد ہوتا ہے۔ ہماری جامع امدادی خدمات آپ کی مدد کے لیے بنائی گئی ہیں جہاں آپکو تمام سروسز مہیاء کی جاتی ہیں جن کی آپ مستحق ہیں۔
ایتھینا ہاؤس بدسلوکی سے فرار ہونے والے افراد اور خاندانوں کے لیے فوری طور پر محفوظ پناہ گاہ، خوراک، لباس اور بنیادی ضروریات فراہم کرتا ہے۔
سیکنڈ سٹیپ شیلٹر
ہنگامی پناہ گاہوں کو چھوڑنے والی خواتین اور بچوں کے لیے ایک محفوظ، طویل مدتی رہائش گاہ مہیاء کی جاتی ہے، جو انھیں آزاد، تشدد سے پاک زندگیوں میں منتقل ہونے میں مدد کے لیے مسلسل تعاون اور سروسز مہیاء کرتا ہے۔
بیرونی خدمات
ہم سوشل ورکر کے ساتھ انفرادی مشاورت، ثقافتی طور پر موافقت پذیر ترجمے کی خدمات، ڈی وکٹمائزیشن گروپس اور دوسری بہت سی سروسز مہیاء کرتے ہیں۔
عوامی آگاہی
شیلڈ آف ایتھینا میں، کمیونٹی کوتمام وسائل کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہمارے مشن کا بنیادی حصہ ہے۔ ہم عام لوگوں اورتمام پیشہ ور افراد کو باقاعدگی سے معلوماتی سیشنز اور تربیت فراہم کرتے ہیں۔
کثیر لسانی قانونی معاونت
ہمارا لیگل کلینک تمام حفاظتی قوانین، بچوں کی کسٹڈی کے مسائل، طلاق کی کارروائی، اور بدسلوکی سے متعلق دیگر قانونی معاملات پر معلومات فراہم کرتا ہے۔
خدمات اور سرگرمیاں
شیلڈ آف اتھیناء خواتین اور بچوں کو ایسی ایکٹیوٹیز کرواتا ہےجو خواتین اور بچوں کو اپنے حالات سے لڑنے اور ذندگی میں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں۔
اپڈیٹس
شیلڈ آف اتھیناء سے خبریں، اپ ڈیٹس اور وسائل
ہمارے سماجی کارکنوں کی کہانیاں
ہماری ماہر ٹیم تشدد سے متاثرہ بچوں اور خواتین کی ذندگیوں کی تعمیر نو میں مدد کرتی ہے۔
جب وہ پہلی بار دو چھوٹے بچوں کے ساتھ یوتھ پروٹیکشن کے ذریعے ہماری پناہ گاہ میں آئی تھی، تو وہ بہت تنہا ، دوستوں، خاندان سے کٹ آف اور پبلک ٹرانسپورٹ، بینک کی خدمات یا گروسری کی خریداری کے بارے میں بلکل لاعلم تھی۔
اپنا پہلا اپارٹمنٹ حاصل کرنے کے بعد، وہ پراعتماد ہو گئی اور بالآخر اس نے اپنا کیٹرنگ کا کاروبار کھول لیا۔ آج، اپنی لو انکم ہاوسنگ حاصل کرنے کے بعد نا صرف پراعتماد ہے بلکہ وہ مکمل طور پر خود مختار ہے۔
ماریہ، ثقافتی ثالث
11 سالہ بیٹی نے اپنی ماں اور اپنے چھوٹے بہن بھائی کی حفاظت کے لیے پولیس کو آگاہ کیا۔ تینوں خاندانی تشدد کا شکار تھے۔
پھر پولیس نے انہیں ہماری پناہ گاہ میں بھیج دیا۔ ہمارے تعاون سے، وہ اب ایک محفوظ ماحول میں اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرنے کے قابل ہے۔
سارہ، شیلٹر کوآرڈینیٹر
فوری خطرے میں؟
اگر آپ کو فوری خطرہ ہے، تو براہ کرم فوراً 911 پر کال کریں۔
ایس او ایس کانجیگل وائلینس کا نمبر
کیا آپکوایک پناہ گاہ کی تلاش ہے؟ ایس او ایس کانجیگل وائلینس آپ کو اس سلسلے میں مدد کرسکتی ہے۔درجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
شیلڈ آف اتھیناء نیٹ ورک
شیلڈ متاثرین کی مدد کے لیے متعدد زبانوں میں انفرادی مشاورت فراہم کرتی ہے۔