سیکنڈ سیٹیپ رسورسز

تشدد سے پاک زندگی کے راستے پر گامزن خواتین اور بچوں کو ایک محفوظ رہائش گاہ مہیاء کرنا ہمارے مشن کا حصہ ہے۔

ہمارا مشن: گھریلو تشدد کےبحران سے زندہ بچ جانے والوں کی مدد کرنا

"سیکنڈ سٹیپ ہاؤسنگ ان سب مسائل میں سے ایک ہے جس کا سامنا خواتین کو اس وقت کرنا پڑتا ہے جب وہ ہنگامی پناہ گاہوں کو چھوڑنے کے لیے تیار ہوتی ہیں۔”

– ماریا کوکورس، کوآرڈینیٹر

1991 سے، شیلڈ آف ایتھینا کیوبیک اور کیوبک سے باہر ہزاروں خواتین جو کہ خاندانی اور گھریلو تشدد کا شکار ہیں ان کی مدد کے لیے وقف ہے۔ اپنے ہنگامی پناہ گاہ، سیکنڈ سٹیپ، اور کمیونٹی سروسز کے ذریعے، ہم متاثرہ خواتین اور بچوں کو ان کے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کرتے ہیں تاکہ وہ عزت کے ساتھ اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کریں۔

ہنگامی پناہ گاہ چھوڑنے کے بعد متاثرہ خواتین اور بچوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک محفوظ، سستی رہائش تلاش کرنا ہے جہاں پر وہ پناہ گاہ کو چھوڑنے کے بعد بھی ہماری سروسز تک رسائی حاصل کرسکیں۔
ہمارا سیکنڈ سٹیپ خواتین اور ان کے بچوں کے لیے طویل المدت عبوری رہائش فراہم کرتا ہے، جو ایک محفوظ، مستحکم ماحول فراہم کرتا ہے جہاں وہ آزاد، تشدد سے پاک زندگی کی طرف بڑھتے ہیں۔ رہائش کے علاوہ، رہائشیوں کو نفسیاتی مدد، اپائنٹمنٹس میں کسی کے ساتھ جانے کی سہولت اور مختلف قسم کے پروگراموں سے فائدہ ہوتا ہے جوکہ شفا یابی کے سفر، خود مختاری اور طویل مدتی استحکام کو فروغ دیتے ہیں۔

ایک سرگرم سپورٹر کے طور پر، شیلڈ آف اتھیناء کمیونٹی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، میڈیا میں ماہرانہ طریقے سے اس مسئلے کو اجاگر کرتی ہے، اور متاثرین کے لیے امدادی نظام کو مضبوط بنانے اور دوسرے مرحلے کی رہائش جیسے اہم وسائل تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

ہماری پناہ گاہ،آاڈیسی، خواتین اور ان کے بچوں کو ایک محفوظ، خوش آئند، اور معاون ماحول فراہم کرتا ہے جو تعاون، ذاتی نشوونما، اور خود مختاری کو فروغ دیتا ہے۔ ہر عورت منفرد ہوتی ہے، اور ہم ایک نیا رہائشی ماحول فراہم کرتے ہیں جو توانائی بحال کرنے، نئے سرے سے آغاز کرنے، اور آگے بڑھنے کے لیے بہترین ہے۔

– Marah Romanous

17 مکمل طور پر لیساپارٹمنٹس

فرنیچر کے ساتھ مکمل طور سے آراستہ،
گھریلو سامان اور ضروری اشیاء سے لیس
آرام دہ زندگی.

ایک محفوظ، سستیرہنے کی جگہ

کے ساتھ محفوظ ماحول
حفاظتی اقدامات اور آپکی آمدنی
کی بنیاد پرکم کرایہ

heart patient

متواتر نفسیاتی سماجیحمایت

 شفا، نشوونما، اور خود مختاری کو آسان بنانے کے لیے مسلسل مداخلت اور سماجی خدمات۔

جامع سپورٹ سروسز

"ہمارے کلائنٹس ہمیشہ آزادانہ زندگی گزارنے کے عادی نہیں ہیں، اور یہ دوسرے مرحلے کا ہاؤسنگ پروجیکٹ اس منتقلی کے ذریعے ان کی مدد کرے گا۔”

– بیٹی پیٹرو پولوس، سماجی خدمات کی ڈائریکٹر

heart patient

انفرادی مشاورت

صدمے سے نمٹنے، زندگی مں آگے بڑھنے، اور ذاتی نوعیت کے شفا کے منصوبے تیار کرنے کے لیے انفرادی سیشنز

سپورٹ گروپس

گروپ سیشنز جہاں رہائشی اپنے تجربات کا تبادلہ کر سکتے ہیں، کمیونٹی قائم کر سکتے ہیں، اور ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں۔

والدین کی معاونت

والدین اور بچوں کے آپسی تعلقات کو مضبوط بنانے اور بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماؤں کے لیے رہنمائی اور وسائل۔

کیریئر کی ترقی

صلاحتوں کو فروغ دینے اور مالی آزادی و خود مختاری کی حمایت کے لیے کیریئر کی ترقی میں معاونت اور ریفرل۔

مالی خواندگی

طویل مدتی استحکام کے لیے مالی معاملات کو آسان بنانے میں معاونت اور رہنمائی۔

قانونی وکالت

سی وی سے متعلق کثیر لسانی قانونی معلومات اور قانونی مسائل۔

ہمارے دوسرے مرحلے کے وسائل کی حمایت کریں۔

آپ کا تعاون خواتین اور بچوں کو تشدد کا سامنا کرنے کے بعد اپنی زندگیوں کی تعمیر نو میں براہ راست مدد کرے گا۔ ایک ساتھ،
ہم آزاد اور خوشحال ذندگی کے راستے بنا سکتے ہیں۔

عطیہ کریں۔

آپکی مالی معاونت
ضروری وسائل مہیاء کرنے میں آسانی کرتی ہے

رضاکار

بہت سی خواتین اور بچوں کی زندگیوں میں فرق پیدا کریں۔
ہماری کلائنٹس کی مدد کریں

کارپوریٹ پارٹنرشپس

بنانے کے لیے ہمارے ساتھ شراکت کریں۔

باخبر رہیں

ہمارے دوسرے مرحلے کے وسائل اور دیگر اقدامات کے بارے میں اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کے لیے سائن اپ کریں۔