یہ سمجھنا کہ بدسلوکی کیسی نظر آتی ہے۔
کسی کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی علامات کو پہچانیں اور اس کے متعلق علم حاصل کریں۔
بدسلوکی بہت سی شکلیں لے سکتی ہے — اور یہ ہمیشہ جسمانی نہیں ہوتی۔ یہ اکثربہت خاموشی سے شروع ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے، جس سے متاثرین اپنے آپ کوالگ تھلگ، غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں اور انہیں اس بات کا یقین نہیں آتا کہ ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔ درجہ ذیل میں بدسلوکی کی کچھ عام قسمیں ہیں جو ازدواجی یا خاندانی تعلقات میں پائی جاتی ہیں:
جسمانی زیادتی
جسمانی زیادتی میں مارنا، تھپڑ مارنا، دھکا دینا، دم گھٹنا، بال کھینچنا، یا کسی بھی چیز کو بطور ہتھیار استعمال کرنا شامل ہے۔ یہ اکثر تشدد کی سب سے زیادہ نظر آنے والی شکل ہے، لیکن ہمیشہ نہیں ہوتی۔
جنسی زیادتی
جنسی زیادتی میں کسی کو ان کی مرضی کے خلاف جنسی عمل کرنے پر مجبور کرنا شامل ہے، خواہ دھمکیوں، دباؤ یا جسمانی طاقت کے ذریعے۔
جذباتی زیادتی
اس میں کسی کو نیچا دکھانا، مسلسل تنقید، نام پکارنا، اور تذلیل شامل ہے۔ جذباتی بدسلوکی کا مقصد کسی شخص کی عزت نفس اور اعتماد کو ختم کرنا ہے۔
معاشی بدسلوکی
معاشی بدسلوکی اس وقت ہوتی ہے جب کوئی ایک شخص مالی وسائل کو اپنے اختیار میں رکھتا ہے اور اپنے پارٹنر کے معاشی معاملات کو کنٹرول کرتا ہے، جیسے کہ اپنے پارٹنر سے تمام پیسے لینا، اس کے روزگار کو روکنا، یا ویکٹم سے پیسے مانگنا۔ یہ ان کا ویکٹم کو اپنے آپ پر انحصار کرنےسے روکنے کے لیے استعمال ہونے والا حربہ ہے۔
بچوں کا استعمال
بدسلوکی کی اس شکل میں ویکٹم کے ساتھ ہیرا پھیری یا اسے کنٹرول کرنے کے لیے بچوں کا استعمال کرنا شامل ہے، جیسے کہ انھیں مجرم محسوس کروانا یا پیغامات یا دھمکیاں پہنچانے کے لیے بچوں کا استعمال کرنا۔
ڈرانا
دھمکی میں جارحانہ اشاروں کے ذریعے کسی کو ڈرانا، چیخنا، جائیداد کو تباہ کرنا، یا جسمانی طور پر جگہ کو کنٹرول کرنا شامل ہے، یہ تمام حربے خوف پیدا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
دھمکیاں
اس میں ویکٹم کو نقصان پہنچانے، بچوں کو لے جانے، یا کنٹرول اور جبر کے ذریعہ خودکشی کرنے کی دھمکیاں شامل ہیں۔
مردانہ استحقاق کا استعمال
بدسلوکی کی اس شکل میں ایک ساتھی کے ساتھ نوکر جیسا سلوک کرنا، یکطرفہ فیصلے کرنا، اور تعلقات میں طاقت اور کنٹرول کو برقرار رکھنے کے لیےمردانگیکا استعمال شامل ہے۔
کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟
زیادتی کبھی بھی جائز نہیں ہوتی۔ اگر آپ اپنے رشتے میں یا کسی اور کے ان رویوں میں سے کسی کو پہچانتے ہیں تو جان لیں کہ مدد دستیاب ہے۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔
کسی پیشہ ور سے بات کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔ تمام خدمات خفیہ اور مفت ہیں۔