آؤٹ ریچ اور تربیتی پروگرام

تعلیم اور وسائل کے ساتھ کمیونٹیز کو مضبوط بنانا، ثقافتی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اور تعلیم کے ذریعے ازدواجی اور خاندانی تشدد کو پہچاننے، روکنے اور سدباب کے لیے دروازے کھولنا۔

ہمارا مشن

شیلڈ آف ایتھینا میں، کمیونٹی کی رسائی ہمارے مشن کا بنیادی حصہ ہے۔ ہم باقاعدگی سے عام لوگوں اور پیشہ ور افراد دونوں کو معلوماتی سیشنز، پریزنٹیشنز اور تربیت فراہم کرتے ہیں، ازدواجی اور خاندانی تشدد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اپنی کثیر لسانی اور ثقافتی طور پر حساس خدمات کا اشتراک کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ہماری ان تمام کوششوں کا مقصد کمیونٹیز کو بدسلوکی اور گھریلو تشدد کی علامات کو پہچاننے اور ہمدردی کے ساتھ مدد کے ساتھ جواب دینے کے علاوہ تعلیم دینا، انہیں تشدد کے خلاف سرگرمیوں میں مشغول کرنا اورانہیں بااختیار بنانا ہے۔

ہمارے پروگرام

عوامی آگاہی

گھریلو تشدد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ہم کمیونٹی گروپس، مذہبی تنظیموں، اسکولوں اور ثقافتی مراکز کو معلوماتی سیشنز اور پیشکشیں فراہم کرتے ہیں۔

پیشہ ورانہ تربیت

ہم پیشہ ور افراد کے لیے خصوصی تربیت فراہم کرتے ہیں جو اپنے کام میں گھریلو تشدد کا شکار افراد کی مدد کر سکتے ہیں- انہیں مؤثر طریقے سے اس صورتحال سےنپٹنے کے لیے معلومات اور وسائل سے لیس کرتے ہیں۔

ہمارا کام کیوں اہمیت رکھتا ہے۔

 "جب متاثرہ خواتین شرمندہ، الگ تھلگ ہوتی ہیں اور انہیں کسی کا تعاون بھی میسر نہیں ہوتا تو ان کے خطرناک حالت میں رہنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو اور اپنے بچوں دونوں کو سنگین خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

 ہم مل کر محفوظ اور زیادہ باخبر معاشرہ بنا سکتے ہیں جہاں متاثرین مدد طلب کرنے کے لیے بااختیار محسوس کریں اور جہاں ہر کوئی ازدواجی تشدد کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے۔

روک تھام

 ابتدائی تعلیم اور آگاہی تشدد شروع ہونے سے پہلے اسے روکنے میں مدد کرتی ہے۔

مداخلت

تربیت یافتہ کمیونٹیز انتباہی علامات کی شناخت کر سکتی ہیں اور مناسب مداخلت کر سکتی ہیں۔

heart patient

حمایت

باخبر کمیونٹیز تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے بہتر سپورٹ نیٹ ورک مہیا کرتی ہیں۔